برسلز(نیوزڈیسک) پیرس میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد بیلجئیم اوروسط امریکی ملک ہونڈراس میں 8 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس کے بعد بیلجئیم کے دارالحکومت برسلزمیں دہشت گردی کے خدشات کے باعث سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ شہرکی سڑکوں پرفوج کے دستے گشت کررہے ہیں اورمبینہ دہشت گرد صالح عبدالسلام کی تلاش شروع کر دی گئی ۔بیلجئیم کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے برسلز کے نواحی علاقے کے ایک پیٹرول پمپس پر موجود 3 ایمبولینسوں میں موجود 6 افراد کو حراست میں لےکرانہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ان کے فنگر پرنٹس لئے گئے جس سے پتا چلا کہ حراست میں لئے گئے 6 افراد پاکستانی نڑاد برطانوی شہری ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد مقامی زبان نہیں جانتے لیکن اس کے باوجود وہ ان سے مکمل تعاون کررہے ہیں ¾دوسری جانب وسط امریکی ملک ہونڈراس کی سرحد پر تعینات سیکیورٹی حکام نے ملک میں داخل ہونے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہوئے تھے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں 2 پاکستانی شہریت کے حامل ہیں جب کہ ایک شامی ہے
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




