اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس گذشتہ روز علی الصبح بغیر اطلاع کے سیکریٹریٹ پہنچ گئے اور وزیراعظم سیکریٹریٹ سمیت سی پی او،داخلہ،سروسز اور فنانس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے اچانک دورے کے دوران حاضری چیک کی اور مختلف شعبہ جات میں دفتری امور بارے آگاہی حاصل کی،پی ایم سیکریٹریٹ سمیت مختلف دفاتر میں دفتری اوقات کے دوران افسران اور عملہ غیر حاضر پا کر سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔وزیراعظم کو اچانک دفتروں میں پاکر عملہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔ وزیراعظم نے غیر حاضری اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر تین افسرا ن معطل کر دئیے۔
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




