بیجنگ (آن لائن) چین نے بھارت کی جانب سے جی 20 کا اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں بلانے کی مخالفت کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیرپرچین کا موقف واضح اورمستقل ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین جی 20 اجلاس میں شرکت کے معاملے کو دیکھے گا۔ علاقائی امن اور استحکام کیلیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل ہونا چاہیے اور متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سے بڑا فورم ہے لہذااقتصادی تعاون کوسیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے،تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظام کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ بھارت نے آئندہ سال ہونے والا جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کو کہا تھا –
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




