نئی دہلی(آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان پربی جے پی کی ترجمان نوپور شرماپراظہاربرہمی کرتے ہوئے معافی مانگنے کا حکم دیدیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے نوپورشرما کی سرزنش کرتے ہوئے اسے ٹی وی پرآکرقوم سے معافی مانگنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نوپورشرما نے گستاخانہ بیان ایجنڈے کے تحت دیا جس نے قوم کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا اوراودے پور میں ایک درزی کا قتل ہوا،عدالت نے مزید کہا کہ نوپورشرما اوران کی زبان درازی نے پورے ملک میں آگ لگا دی ہے ان کا ایسے معاملات پربات کرنے کا مقصد مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے سوا کیا ہوسکتا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تو اس کے وکیل نے کہا کہ نوپورشرما پیش ہونے کو تیارہیں۔ جس پرعدالت نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نوپور شرما کے لئے کمرہ عدالت میں سرخ قالین بچھائے جانے چاہئیں۔
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




