سینڈ ہرسٹ (آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید بلندیوں پر جائیں گے۔ وہ رائل ملٹری اکیڈمی لندن میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد پریڈ کے شرکا سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔پاک فوج کے سپہ سالار نے برطانیہ کی سینڈ ہرسٹ رائل ملٹری اکیڈمی میں ہونے والے 213 ریگولر کمیشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف کیڈٹس سے گفتگو بھی کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔رائل ملٹری اکیڈمی کے 213 ریگولر کورس میں برطانیہ کے علاوہ 26 ممالک کے 41 کیڈٹس نے بھی شرکت کی، پاکستانی کی ملٹری اکیڈمی کاکول کے محمد عبداللہ اور کیڈٹ مجتبیٰ بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا حصہ ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ برطانوی کیڈٹس کے علاوہ 41 غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہو رہے ہیں، ان میں دو پاکستانی بھگی ہیں،پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عصر حاضر کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید بلندیوں پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حاضرین اور ناظرین کو سلام پیش کرتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ا?رمی چیف نے کیڈٹس سے کہا کہ اعلی کمانڈر بننے کے لئے ملٹری ہسٹری کو بطور سائینس پڑھنا ضروری ہے۔بہترین اور بروقت فیصلوں کے لئے پر اعتمادی لازمی ہے۔واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں جنہیں رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




