اسلام آباد (آن لائن) ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں 13.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 19.8فیصد دیکھا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 23.6بڑھی ہے۔ جاری اعدا و شمار کے مطابق ا یک سال میں سب سے زیادہ پیاز کی قیمت میں 175فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر 149 اورخوردنی تیل وگھی 88فیصد مہنگے ہوئے۔ دال مسور 74،چنے 65،پھل 41اورچکن 34فیصد مہنگا ہوا۔ گندم 30،سبزیاں 27،دال چنا 27فیصد مہنگی ہوئی۔ پٹرول کی قیمت 99.44فیصد،بجلی کے چارجز 35،لیکوڈ ہائیڈرو کاربن 63فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں دال مونگ 15فیصد،چینی 10اورگڑ ایک فیصد سستا ہوا۔
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




