کوئٹہ(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں بالخصوص بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی اموات اور مالی نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے وزراء اعلیٰ کو سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ عوام کی امداد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ وزراء اعلیٰ اپنے اپنے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔ انہوں نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ہنگامی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین، ہرنائی، خوشنوب، قمرالدین اور مسلم باغ سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں مکانات گرنے سے متاثرہ عوام کو فی الفور ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیراعظم نے سندھ بالخصوص کراچی، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے موثر کوآرڈینیشن کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں، متاثرہ عوام کی محفوظ علاقوں میں منتقلی اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے، متاثرہ علاقوں کا سروے کرانے کا بھی اہتمام کیاجائے تاکہ عوام کے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات میں معاونت کرنے کی بھی ہدایت کی-
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




