اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر کے آ فیشل اکاونٹ میں لکھا کہ اللہ آج کے دن کی برکت سے ملک کو قرض کی دلدل سے نکال دے، اللہ ہمیں بحیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطافرمائے، وزیراعظم کی جانب سے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




