نیو یارک (آن لائن)پاکستان نے بھارت کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی کوشش ناکام بنا دی۔پاکستان کی جانب سے بھرپور انداز میں مؤقف پیش کرنے کے نتیجے میں بھارت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے میں ناکام ہوگیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ مستقل رکن کے لیے مدت مقرر کی جائے اور اس کا انتخاب دو سال یا پانچ سال بعد ہو، بھارت نے ہمیشہ سیکیورٹی کونسل کی قرار دوں کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ یو این چارٹر میں بھارت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، بھارتی گروپ کو اقوام متحدہ میں امریکا کی حمایت حاصل نہیں رہا، بھارت سیکولر اور کامیاب معشیت کے نام نہاد دعوے کے باوجود یواین کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔پاکستان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارت کو مستقل رکن بننے کے لیے 129ارکان کی حمایت درکار ہے، بھارت کے پاس نصف ارکان کی حمایت بھی حاصل نہیں ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کے مؤقف کو عرب لیگ اور افریقی یونین کی حمایت بھی حاصل رہی-
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




