لاہور (آن لائن) حکمران اتحاد پی ڈی ایم ڈٹ گیا، سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، عمران کا کوئی مطالبہ نہیں مانا جائے گا، عمرانی طوفان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،اسکے آگے بند باندھا جائے گا، پنجاب میں وزیر اعلیٰ حمزہ کو بچانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کو پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں تمام جماعتو ں نے پارلیمنٹ کی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد آئندہ سال ملک میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انتخابات عمران خان کے دبا ؤ پر نہیں اتحادیوں کے فیصلے پر ہوں گے،عمران خان کے جھوٹ اور انتشار پھیلانے کے بیانیے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔حمزہ شہباز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے مستعفی نہیں ہونگے۔تمام اتحادی ملکر وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن لڑیں گے۔عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کیاجائے گا۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب کے انتخابات کسی کی مقبولیت اور غیر مقبولیت کا تعین نہیں کر رہے، یہ صرف20 نشستوں پر الیکشن تھا پی ٹی ا?ئی نے اپنی پانچ نشستیں کھو دیں،اس میں ہمارے ووٹ بڑھے ہیں۔ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے 2018 سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ، فتنوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان سازش کے ذریعے اقتدار تک پہنچا، ان کی وجہ سے پاکستان معاشی بحران کا شکار ہوا۔
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




