اسلام آباد (آن لائن)پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اندر تقسیم اور اختلافات میں شدت آنا شروع ہوگئی ہے اور پارٹی کے اندر غیر معمولی اہمیت کا حامل مریم نواز کا گروپ انہیں پارٹی کی چیئرپرسن بنانے کے لئے متحرک ہوگیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ شہباز شریف حکومت چلا سکے نہ ہی پارٹی جبکہ حمزہ شہباز بھی پرفارم نہ کرسکے جس کی مثال پنجاب کے حالیہ ضمنی الیکشن میں بدترین شکست ہے،پارٹی رہنماؤں نے مزید مشورہ دیا کہ اگر حکومت اپنی مدت پوری کرتی ہے تو شہباز شریف حکومت چلاتے رہیں،شہباز شریف سے پارٹی کے صدر کا عہدہ واپس لیکر مریم نواز کو چیئر پرسن بنایا جائے،پارٹی رہنماؤں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو فوری وطن واپس آنا چاہیے اور تمام معاملات کو خود ہینڈل کرنا چاہیے،اس وقت ملک اور پارٹی کو نواز شریف کی اشد ضرورت ہے،اگر نواز شریف کچھ ماہ مزید لندن میں قیام کرتے ہیں تو تب تک مریم نواز کو پارٹی کا چیئرپرسن بنایا جائے اس سے اچھی چوائس کوئی نہیں ہے۔
Load/Hide Comments
Recent Posts
- Hello world!
- 75واں جشن آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ آج اتوار کو منایا جائیگا
- آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی لندن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
- ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، شہباز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق
- وزیراعظم کامن ویلتھ گیمز کے میڈل ونرز کے ساتھ ملاقات کرینگے




